پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
پنجاب بھر میں 26 مئی سے 28 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق عید الاضحی پر منگل ، بدھ ، جمعرات عید تعطیلات ہوں گی۔
خیبر پختونخوا حکومت نےعیدالاضحٰی پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیا
اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نےعیدالاضحٰی پرچارتعطیلات کا اعلان کیا،چیف سیکرٹری خیبرپختو نخواکی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق عیدقربان پرمنگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی،سرکاری دفاتر سمیت تمام ادارے بند رہیں گے۔





















