شمالی چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کےنتیجےمیں ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکہ کان میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کے وقت 247 کان کن ڈیوٹی پر موجود تھے۔
چینی حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔





















