وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کی آمد پر پنجاب حکومت اپنی صفائی ستھرائی کی روایات پوری کرے گی،ذیشان رفیق شہر کی صفائی کےلئے بنچ مارک بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ مویشی منڈیاں مخصوص مقامات پر منڈیوں کی اجازت کے علاوہ کہیں اور نہیں لگائی جا سکتی، تمام بیوپاریوں کو سہولیات دیں پیرا فورس بھی دی گئی، شاہ پور کانجراں میں خوبصورت بکرا منڈی لگائی ہے، بیوپاریوں کے فراڈ و چوری کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے، اب مساجد و امام بارگاہ کو بھی عید الاضحی پر عرق گلاب سے دھویا جائے گا۔
ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب ایک سو تیس ملین آبادی کا صوبہ ہے بارہ ملین بیگز آلائشوں کےلئے دیں گے، عید آپریشن میں ایک لاکھ چوراسی ہزار سینیٹری ورکرز حصہ لیں گے، عید پر چوبیس گھنٹے آپریشن جاری رہے گا ساٹھ ہزار مشینیں وہیکل شامل ہوں گے، عید آپریشن کیمپس 4500 ہر یونین کونسل میں ایک کیمپ لگائیں گے، عرق گلاب اور دیگر صفائی کے کیمیکل عیدالاضحی پر استعمال کریں گے، ایک لاکھ پچاس ہزار فنائل اور چالیس ہزار لیٹر عرق گلاب کااستعمال کریں گے۔






















