چین میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نےشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ایونٹس کے فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
بوائز انڈر 15 ایونٹ میں پاکستان کے احمر ریان خلیل نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے جولین لی ہاؤ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
بوائز انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے نعمان خان نے ہم وطن عمیر عارف کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
دوسری جانب گرلز انڈر 15 ایونٹ میں پاکستان کی ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔





















