ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی گرین کارڈ حاصل کرنے کے قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔
نئی پالیسی کے تحت اب زیادہ ترغیرملکیوں کوگرین کارڈکیلئےاپنےآبائی ملک جاکرامریکی سفارتخانےیا قونصل خانےکےذریعےدرخواست دینا ہوگی،امریکا کےاندررہ کر“ایڈجسٹمنٹ آف اسٹیٹس”کی سہولت محدود کردی گئی ۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) کے مطابق یہ سہولت اب صرف “غیر معمولی حالات” میں دی جائے گی
انتظامیہ کا مؤقف ہےکہ عارضی ویزے پر امریکا آنے والے افراد، جیسے طلبہ، سیاح اور عارضی ملازمین، اپنے ویزے کو مستقل رہائش میں تبدیل کرنے کیلئے امریکا میں نہ رکیں بلکہ مقررہ مدت پوری ہونے پر واپس جائیں۔
نئی گائیڈ لائن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس،عارضی ورک ویزا ہولڈرز، سیاحتی ویزے پر موجود افراد،پناہ یا دیگر عارضی حیثیت رکھنے والے غیر ملکی شامل ہوسکتے ہیں
ماہرینِ امیگریشن اور وکلا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں افراد کو طویل تاخیر، خاندانوں کی علیحدگی اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے





















