امریکی ریاست نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں واقع شپ یارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔





















