راولپنڈی میں سکس روڈ کےمقام پرمیٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیوحکام کےمطابق آگ لگنے کے واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کاکہنا ہےکہ متاثرہ میٹرو بس اسلام آبادسےراولپنڈی جا رہی تھی کہ سکس روڈ کےقریب حادثےکاشکارہوگئی،واقعےکےبعد احتیاطی تدابیر کےطورپرمیٹرو ٹریک پربسوں کی آمدورفت عارضی طور پرمعطل کر دی گئی۔
ترجمان ریسکیوکاکہنا ہےکہ تمام مسافروں کو بحفاظت بس سےنکال لیاگیاہے، 4 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت12سےزائد ریسکیو اہلکارموقع پرموجود ہیں،آگ لگنےکی وجوہات جاننےکیلئےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔





















