فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سےملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق دونوں رہنماؤں نےخطے کی مجموعی صورتحال،امن و استحکام اورسفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزچیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کوششوں کےسلسلے میں تہران پہنچے تھے۔
یادرہےکہ فیلڈ مارشل کادورہ ایسےوقت میں ہوا ہےجب امریکی جنگ بندی کی تجاویزپر ایران اپنا ردِعمل دینے کےقریب ہے۔
وزیرِداخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں جو امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔





















