چلاس میں ہڈور کے مقام پر نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی، واقعے میں 9 مسافر جاں بحق اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع غذر سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بس پر چلاس میں ہڈور کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بس مخالف سمت سے آنے والے مال بردار ٹرک سے جا ٹکرائی، جس سے ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد خان کا کہنا ہے کہ بس پر ساڑھے چھ بجے فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کوہستان، پشاور اور چلاس سے ہے۔
وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے چلاس میں بس پر فائرنگ کر دہشت گردی کا واقعہ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔