ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں دو اہم عہدوں کی پیشکش کی گئی ہے۔
اسد شفیق کرکٹ جاری رکھیننگے یا رٹائرمنٹ لیکر بورڈ کا حصہ بنینگے؟،آفر ملنے کے بعد کرکٹر نے قریبی رفقا سے مشورے کرنا شروع کردئیے۔انہوں نے فیملی سمیت قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، 128 اننگز میں 12 سنچری اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 4460 رنز بنائے۔
وہ 60 ایک روزہ اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے 2010 میں انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، 2018 کے بعد سے اسد شفیق ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔