اسلام آباد میں چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے معرکہ حق کی کامیابی پر بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسلح افواج اور حکومت کی مکمل تائید کا اعلان بھی کیا گیا۔
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس میں اعلامیہ پڑھ کر سنایا ۔ کہا یہ کانفرنس معرکہ حق میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے تھی ۔ علمائے کرام ملکی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کانفرنس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو 'قائدینِ امن' قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی ، جبکہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ شرکا نے مولانا ادریس کے قتل کی بھی مذمت کی ۔ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ آئندہ برس ہونے والی ساتویں پیغامِ اسلام کانفرنس میں امامِ کعبہ بھی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔





















