لاڑکانہ میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنیوالا تخریب کار گرفتار کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ نے لاڑکانہ میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 5 ڈیٹونیٹرز، وائر اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم سندھ میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، مزید تحقیقات کیلئے تخریب کار کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔