نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ہالینڈ کے ہم منصب مارک روٹے نے ملاقات کی۔ جس میںدو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال، باہمی دلچسپی اور اہم علاقائی امور پر گفتگو ہوئی۔ غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہالینڈ کو دو طرفہ اور یورپی یونین کے ذریعے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انوار الحق کاکڑ نے ڈچ کمپنیز کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔