قومی ٹیم کے سابق کھلاڑعماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے وجہ بیان کر دی ہے ۔
مقامی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہناتھا کہ ’’ انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ میر اذاتی فیصلہ تھا ، میں اس وقت درست ذہنی حالت میں نہیں ہوں ،اگر میں دماغی طور پر ڈسٹرب نہ ہوتا تو میں یہ فیصلہ نہ کرتا ، یہ زندگی ہے اور اس میں ہر چیز ممکن ہے ، میں فیصلے واپس لینے کیلئے نہیں کرتا ہوں لیکن کسی کو نہیں پتا کہ زندگی میں آگے کیا ہونا ہے ،اگر میں نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تویہی حقیقت ہے ۔
عماد وسیم نے مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کیا،انہوں نے 55 ون ڈے میچز اور 6 6 ٹی ٹوینٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 109 وکٹیں اور 1472 رنز بنائے ۔ کھلاڑی نے 2016کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، 2019مین ون ڈے ورلڈکپ اور 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔عماد وسیم 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ میں بھی شامل تھے۔
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی عماد وسیم نے حال ہی میں پی ایس ایل سیزن 9 میں کراچی کنگز کا ساتھ چھوڑتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے حال ہی میں ہونے والے نیشنل ٹی 20 میں بھی حصہ نہیں لیا ۔