لیبرپارٹی لیڈر انس سرور کی غزہ کی حمایت میں سیز فائر کی قرار داد اسکاٹ لینڈ پارلیمنٹ میں منظور کرلی گئی۔
90 قانون سازوں نے قرار داد کے حق میں جبکہ 28 نے مخالفت کی۔وزیر حمزہ یوسف نے پارلیمنٹ میں بحث کے دوران 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں کی مذمت کا اعادہ کرے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح اسرائیل کو بھی اپنے شہریوں کو دہشتگردی سے بچانے کا حق حاصل ہے۔
سفارتی کوششیں ناکام،اسرائیلی فوج کا سائرن بجاکردوبارہ جنگ کا اعلان
انس سرور نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
بی بی سی کو دئیے گئے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو ضروی سامان کی فراہمی کو روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
اسی حوالے سے لیبر پارٹی کے رہنما سٹارمر نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قواتین کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔