ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء علی امین گنڈہ پورکے سیکرٹری لطیف نیازی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق ڈی آئی خان سےتحریک انصاف کے سینئر رہنما ء علی امین گنڈہ پورکے سیکرٹر ی لطیف نیازی کو محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں پر اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا،لطیف نیازی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
علی امین گنڈہ پورکے سیکرٹر ی لطیف نیازی کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق لطیف نیازی اورعلی امین نے نااہل لوگوں کو بھرتی کرایاکرپشن کے پیسوں سے انہوں نے جائیداداور بنگلہ لیا۔