وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نےطورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت دو ملزمان کوگرفتار کر لیا،جن کے قبضے سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر برآمد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا ڈالر کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈائون جاری ہے۔ ایف آئی اےنے تورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کسٹم انسپکٹر واجد اورملزم اسفند یارروزانہ کی بنیاد پرلاکھوں ڈالرکی اسمگلنگ میں ملوث تھے، ان کے سے ایک لاکھ سے زائد امریک ڈالر برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم ایک لاکھ ڈالر کی اسمگلنگ کے عوض پچاس ہزار پاکستانی روپے لیتا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔