کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی( کے الیکٹرک) کےصنعتی صارفین سے3روپے فی یونٹ رقم 2ماہ میں وصولی کافیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نےکراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی( کے الیکٹرک) کے صنعتی صارفین سےوصولی سےمتعلق نظرثانی فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک کےصنعتی صارفین سے3روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے، اوررقم کی ریکوری پرعملدرآمد2 ماہ میں کیا جائے۔
نیپرانے پاورڈویژن کے اعتراض کے بعد نظرثانی فیصلہ جاری کیا، اورنظرثانی شدہ فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئےوفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا۔