وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال کےدوران 499 کارروائیاں،500مقدمات درج،711ملزمان کوگرفتارکیاگی61 انکوائریزکی تفتیش بھی مکمل ہونے پر مقدمات درج کئےگئے،کےپی زون نے 333، لاہورزون نے 79، گوجرانوالہ زون نے 24ملزمان گرفتارکئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہروں میں سےفیصل آباد زون نے 67، ملتان زون نے 53 ملزمان کو گرفتار کیااسلام آباد زون نے 26، کراچی زون نے 77، حیدرآباد زون نے 32 ملزمان پکڑے گئے ہیں۔
بلوچستان زون نے 20 ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھےمجموعی طورپر 4 ارب 28 کروڑروپےسےزائدکی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ برآمدشدہ کرنسی میں 799060 ڈالر، 38 کروڑروپےکی دیگرغیرملکی کرنسی شامل ہے۔برآمد کی گئی کرنسی میں 3 ارب 67 کروڑ سے زائد پاکستانی روپےبھی شامل تھے۔ ملک گیرچھاپوں کےدوران 28 سے زائد پلازوں، مارکیٹوں ،دکانوں کوبھی سیل کیاگیا۔