ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قد ر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،اورآج بھی پاکستان روپے کےمقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بارہ پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRatefor todayhttps://t.co/6N1tm9NQMy#SBPExchangeRate pic.twitter.com/9SK0fKwraQ
— SBP (@StateBank_Pak) November 28, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 287 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔
آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی مگر طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔