پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے باؤلنگ کی پریکٹس بھی شروع کر دی۔
دو روز قبل دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اختتام ہوا ہے جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے تیاری کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ کپتان شان مسعود کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے،بابر اعظم
تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد تمام کھلاڑیوں نے ایک روز آرام کیا اور منگل کے روز نیشنل اکیڈمی میں منعقدہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ ڈیوڈ لائیڈ کا بابر اعظم کو بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ
نیشنل اکیڈمی میں منعقدہ ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم بھی سپن باؤلنگ کرتے نظر آئے۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم ان دنوں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ سپن باؤلنگ کی پریکٹس بھی روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ رنز کے انبار لگانے والے سٹار بیٹر مستقبل میں بطور باؤلر بھی کوئی بڑا سرپرائز دے سکتے ہیں۔
King #BabarAzam Spinner bhai 😉👀👀
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) November 28, 2023
دنیا کا بہترین بیٹر بابر اعظم اب اسپن باولنگ کی پریکٹس بھی روزانہ کی بنیاد پر کررہے ہیں....#BabarAzam𓃵 #PakistanCricket pic.twitter.com/n1Viywe2DW
یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔