ڈی جی خان میں میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں سرحدی گاؤں جوتر کے قریب فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک جبکہ 11 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے رائفلیں،گولیاں اوربارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشت گردپولیس چوکیوں اور دیگراداروں کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔ فرارہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔





















