گزشتہ روز لاہور کےمختلف علاقوں میں ہونے والی رم جھم کی وجہ سے صبح سویرے لاہورکی فضاء قدرے بہتر ہے۔آلودگی لاہور تاحال فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس گزشتہ دنوں کی نسبت کم ہوگیا، ایئرکوالٹی انڈیکس 266 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
شہر کےمختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے زائد ریکارڈ کیا جارہا ہے،مال روڑ کے علاقہ میں 335، گلبرگ میں شرح 342 ، برکی روڈ کے اطراف سب سے زیادہ 377ریکارڈ کی گئی