پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما عزیز رحمان چن کی انڈسڑی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کی نادہندہ نکلی۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز رحمان چن کی انڈسڑی لیسکو کی نادہندہ نکلی جس پر لیسکو نے کارروائی کرتے ہوئے چن انڈسٹری کے کولڈ سٹوریج کا کنکشن کاٹ دیا۔
لیسکو ترجمان کے مطابق چن گروپ آف انڈسٹریز کے زمے لیسکو کے 51 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، کنکشن آئرن انڈسٹری اور رحمان اسٹیل فرنس دونوں پہلے سے ڈیڈ ڈیفالٹر تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ دوران آپریشن پراپرٹی ایک ہونے پر تیسرا رننگ کنکشن بھی کاٹ دیا گیا۔
لیسکو کارروائی پر رہنما پیپلزپارٹی عزیزالرحمان چن کا کہنا تھا کہ فیکٹری کی بجلی کاٹ کر لیسکو نے زیادتی کی، میری فیکٹری تین سال سے بند تھی،51 کروڑ روپے نادہندہ ہونے کی بات غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین سال تک لیسکو نے ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا، اب اچانک فیکٹری کی بجلی کاٹ دی گئی۔