بلوچستان کے ضلع پشین میں پاک افغان سرحد کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ دہشتگردوں کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرانٹرسیپٹ کیاگیا تھا۔
ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا،سی ٹی ڈی ذرائع مطابق دہشتگرد نے فائرنگ کے تبادلے میں خود کو دھماکے سے اڑادیا۔





















