پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر8 مرحلے کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، ٹاس کے دوران بھی ہلکی بوندا باندی جاری رہی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے تیز بارش میں بدل گئی ۔ بارش رکنے کا 9 بجے تک انتظار کیا گیا جس کے بعد میچ کو منسوخ قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا ۔
پاکستان سپر ایٹ مرحلے کا اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا ۔


















