ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی سرگرمیاں ہمیں نہیں ڈرا سکتیں، مسائل حل کرنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ سفارتی حل ابھی بھی ممکن ہے، جمعرات کو ممکنہ طور پر جنیوا میں امریکی ایلچی وٹکوف سے ملاقات کرینگے، معاہدے کیلئے جوہری مسودے پر کام کررہے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی فوجی سرگرمیاں ہمیں نہیں ڈرا سکتیں، مسائل حل کرنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے، ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق ایران 48 گھنٹے میں جوہری تجاویز بھیج دے تو جمعہ کو امریکا کے ساتھ مذاکرات متوقع ہیں، امریکا جمعے کو جنیوا میں مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔




















