پاکستان اور بنگلادیش نے مختلف شعبوں میں تعاون اور کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلادیشی ہم منصب ڈاکٹر خلیل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاقئی امن و استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلادیشی ہم منصب نے دونوں ممالک کے عوام کیلئے مستقبل پر مبنی شراکت داری کا عزم ظاہر کیا۔






















