انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر8 کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا،شاہینوں کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث منسوخ ہوگیا،جبکہ میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
سپر 8 مرحلےمیں پاکستان اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے جائیں گے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم 6 ماہ سے اسی کی تیاری کر رہے ہیں،کھلاڑی پرُ اعتماد ہیں، تیاری بھی مکمل ہے،نتائج اچھے ملیں گے۔
کولمبو میں آج بارش کا 74 فیصد امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے،جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔




















