امریکا کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی نے حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی جہاز پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن سے حوثی فوج کی جانب سے بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے تاہم حملہ ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں۔ یمن کے حوثی باغیوں کا اسرائیلی بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کا دعویٰ
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بحری جہاز سے دور سمندر میں گر گئے ہیں اور کوئی نقصان نہیں ہوا، حکام نے دعویٰ کیا کہ حوثی ایک اسرائیلی جہاز پر قبضہ کرنا چاہتے تھے لیکن امریکی نیوی نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے، بحرین
یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی کے دوران یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ غزہ جنگ، القسام کی چار سینئر رہنماؤں کی شہادت کی تصدیق، جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں تیز
خیال رہے کہ چند روز قبل حوثیوں نے ایک اسرائیلی جہاز پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے آفس کی جانب سے دعوے کی تردید کردی گئی تھی۔