بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آئندہ ایڈیشن کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے نویں ایڈیشن کے لئے سائن اپ کر لیا ہے۔
Hot off the press!📰@Sah75official 🇧🇩 has officially signed up for the #HBLPSLDraft 🎉 #HBLPSL9 pic.twitter.com/H715xiZ7fN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 25, 2023
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اختتام کے فورا بعد ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے گزشتہ اور 2017 کے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بھی حصہ لے چکے ہیں۔
شکیب نے پی ایس ایل میں اب تک کل 13 میچز کھیل کر 16.45 کی اوسط سے 181 رنز بنائے اور 8 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے نویں سیزن کیلئے پلیئر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی۔