پمز اسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کی تفصیلات بتا دیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزرانا عمران سکندر کےمطابق بانی پی ٹی آئی کودائیں آنکھ کی بینائی میں کمی کی شکایت کےباعث طبی معائنے سے گزاراگیا،ایک سینیئر ڈاکٹر نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا،بانی پی ٹی آئی کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
ابتدائی طبی معائنے کےبعدڈاکٹروں نےانہیں مزیدعلاج کےلیےاسپتال منتقل کرنے کی ضرورت محسوس کی، ایگزیکٹو ڈائریکٹرپمزکاکہنا ہےکہ تجویز کردہ طبی پروسیجر کےلیےبانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ان کی اجازت سے آنکھ کا آپریشن کیا گیا۔
رانا عمران سکندر کے مطابق آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا،بانی پی ٹی آئی کا آپریشن تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا،جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا،بانی پی ٹی آئی کی طبی حالت تسلی بخش ہے۔





















