سندھ طاس معاہدے کےتحت بھارت کے ساتھ جاری تنازع میں پاکستان کو ایک اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے،عالمی ثالثی عدالت نےبھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں سےمتعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عالمی ثالثی عدالت کےمطابق بھارت 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا پن بجلی منصوبوں کے آپریشنل لاگ بکس عدالت میں جمع کرانےکاپابندہوگا،عدالت نےواضح کیا ہےکہ اگر بھارت مقررہ تاریخ تک مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنےمیں ناکام رہا تو اسے اس کی باضابطہ وجہ بتانا ہوگی۔
عدالت نے پاکستان کو بھی ہدایت دی ہےکہ وہ 2 فروری تک اس بات کی وضاحت کرے کہ اسے بھارت سے کون کون سی دستاویزات درکار ہیں،اس کے بعد کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہوگی۔





















