وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو آج بھی بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا بانی کی صحت کی خرابی کا معاملہ چھپانا طبی دہشتگردی ہے ۔ سوال اٹھایا آخر بانی کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا ۔ بانی کی زندگی سے مذاق قبول نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا؟ انکی بیماری کوکیوں چھپایا گیا؟ بانی کی صحت کےبارےمیں ان کی فیملی کو کیوں نہیں بتایاگیا؟۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں مرضی کے اسپتال لے کر جائیں اور مرضی کےانجکشن لگوائیں یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی شفیع جان نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی صحت کے حوالے سےسخت تحفظات ہیں، کسی بھی قیدی کواسپتال لایا جائے تواس کی فیملی کومطلع کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میڈیا سے بات چیت میں آگے کا لائحہ عمل دیں گے۔





















