انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیےمنظورکرلی ہےاورفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےکل جواب طلب کرلیا ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےطبی معائنےسےمتعلق درخواست پرابتدائی سماعت ہوئی،جج امجدعلی شاہ نےدرخواست پرابتدائی سماعت کی،عدالت نے درخواست کوقابلِ سماعت قراردیتے ہوئےفریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور کل جواب طلب کرلیا۔
درخواست وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سےدائردرخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاکہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق میڈیا رپورٹس باعثِ تشویش ہیں۔
وکیل فیصل ملک نےعدالت سےاستدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا طبی معائنہ انکےذاتی معالجین سےکروایا جائے،درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ ذاتی معالجین ڈاکٹرعاصم یونس،ڈاکٹر خرم اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سےمیڈیکل چیک اپ کرانےکی اجازت دی جائے۔





















