کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید میں تیزرفتار ٹریلر 2 موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا،حادثے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار 5 طالبعلم بچے جاں بحق ہوگئے۔
کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید میں لیہ روڈ پرتیزرفتار ٹریلر اسکول جاتے ہوئے 2 موٹرسائیکلوں پر چڑھ گیا، ریسکیو کےمطابق حادثےمیں موٹر سائیکلوں پر سوار ایک طالبہ سمیت 5 طالبعلم جاں بحق ہوگئے،مرنے والے طالبعلموں کی عمریں 10 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔
مرنےوالےبچوں میں 19 سالہ عبداللہ اور 6 سالہ عبدالرحمان آپس میں بھائی تھے،جبکہ 17 سالہ باسط اور 9 سالہ دعا فاطمہ آپس میں بھائی بہن تھے،انکا 15 سالہ کزن عادل بھی موقع پر جاں بحق ہوا، پانچوں طالبعلم اپنے گھر سے اسکولوں کی جانب جارہے تھے،ریسکیو کےمطابق حادثہ ٹریلرکی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،پولیس نے واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی شروع کردی۔





















