بنگلا دیش کی شوٹنگ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی۔
بنگلادیشی میڈیا کےمطابق بنگلا دیشی ٹیم دہلی میں ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی،ایشین رائفل ایندپسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ 2فروری سے دہلی میں ہوگی۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس نے حکومتی حکم نامہ جاری کیا،سیکریٹری یوتھ اینڈ اسپورٹس کا کہنا ہے کہ ایونٹ انڈور ہے،اس لیے حکومت نےمنظوری دی۔





















