وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے گرونانک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کردیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےملک کی سکھ برادری اور دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھالیا،کرتارپور اور ننکانہ صاحب کوموٹرویز کے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،جس کے تحت کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نےسیالکوٹ سے کرتارپورموٹروے کی تعمیر فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ نئی موٹروے کا نام گرو نانک ایکسپریس وے رکھا جائے گا،سیالکوٹ سےکرتارپورموٹروے دیگرمنسلک شہروں کے لیےبھی فائدہ مند ثابت ہوگی،جبکہ نارنگ منڈی اور بدو ملہی کے شہری بھی اس موٹروے سے مستفید ہو سکیں گے۔
عبدالعلیم خان کاکہناتھاکہ گرونانک ایکسپریس وے کےاطراف تھری،فوراورفائیو اسٹارہوٹلزتعمیر کیے جائیں گے،جس سےیاتریوں کوعالمی معیار کی سہولیات میسرآئیں گی اورسکھ کمیونٹی کو سرمایہ کاری کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔
عبدالعلیم خان نےکہا کہ سکھوں کےمقدس مقامات کے لیےاین ایچ اے عالمی سطح پر مارکیٹنگ کرے گا، سکھ کمیونٹی کی انویسٹمنٹ کےلیےلندن،کینیڈا اور امریکا میں تشہیری مہم چلائی جائےگی،جبکہ عالمی روڈ شوز منعقد کرنےکی بھی ہدایت دی گئی ہے،انہوں نےننکانہ صاحب اور کرتارپور کے منصوبے کو گیم چینجر قرار دیا۔





















