پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پرشدیدتشویش کااظہار کیا ہے۔
پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنےخطاب میں کہامسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے،غزہ میں ہلاکتیں،جبری نقل مکانی اورتباہی ناقابل قبول ہیں،غزہ میں مستقل جنگ بندی،انسانی امداد اورغزی کی فوری تعمیرنوکی جائے،اسرائیل شام اورلبنان میں غیرقانونی کارروائیاں فوری بندکرے۔
عاصم افتخار نےمزیدکہا جنگ بندی کامکمل احترام یقینی بنایاجائے،خلاف ورزیاں بلاتعطل جاری ہیں، فلسطینی ریاست کاقیام ناگزیرہے،جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے،1967سےقبل کی سرحدوں پرخود مختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔






















