وفاقی وزارتِ صحت نے بھارت میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ پر الرٹ جاری کر دیا،ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی ہدایت دے دی گئی۔
وزارت صحت کےمطابق نیپا وائرس بڑےچمگادڑوں سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے،جس کے باعث احتیاطی اقدامات سخت کردیےگئے ہیں،وزارت صحت کی جانب سےہدایت جاری کی گئی ہےکہ ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافروں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔
وزارت صحت کےمطابق مشتبہ علامات کی صورت میں مسافرکو فوری طورپرالگ کیا جائےگا،یہ بھی واضح کیاگیا ہےکہ پاکستان میں تاحال نیپا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
وزارت صحت کےمطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ قومی ادارہ صحت میں نیپا وائرس کی تشخیص کی سہولت موجود ہے۔





















