لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں دلخراش واقعہ، گزشتہ رات ماں اور دس ماہ کی بیٹی مبینہ طور پر کھلے مین ہول میں گر گئیں۔ خاتون کی لاش چھ گھنٹے بعد نکال لی گئی، تاہم بارہ گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود بچی کی تلاش جاری ہے۔
لاہور کے تاریخی علاقے بھاٹی چوک میں گزشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک خاتون اور اس کی دس ماہ کی بیٹی مبینہ طور پر کھلے مین ہول میں گر گئیں۔
ریسکیو 1122 اور واسا کی ٹیموں نے طویل سرچ آپریشن کے بعد چھ گھنٹے میں خاتون سعدیہ کی لاش برآمد کرلی، تاہم دس ماہ کی ردا فاطمہ تاحال لاپتا ہے،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن رات گئے سے مسلسل جاری ہے، لیکن تاحال بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعےکا نوٹس لےلیا،ذمہ داروں کے تعین کےلیےاعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کرےگی،غفلت پرٹیپا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ معطل کردیا گیا۔





















