ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم دھوکہ اور رکاوٹ ہے ، اس سے عام سندھی نہیں جاگیر دار کو فائدہ ہوا ۔میم سے عام پاکستانی کو نہیں سرمایہ دار کو فائدہ ہوا ۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں جلسہ گاہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متفقہ آئین ایسی اسمبلی نے بنایا تھا جس کو آئین بنانے کا اختیار نہیں تھا ، جو عوام کا دشمن ہے وہ غدار ہے ، حق غصب کرنے والا غدار ہے ، ٹیکس نہ دینے والا بھی غدار ہے۔
کنوینر ایم کیو ایم کاکہنا تھا کہ آئین بدقسمتی سےجابروں،آمروں،طاقتوراشرافیہ کےنرغےمیں ہے ،یہ ایم کیو ایم کی نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء کا سوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورنگی کل بھی ایم کیوایم کاتھا آج بھی ہےاورآئندہ بھی ہوگا،جبرنےاپنا کام کر لیا ہے اب صبر اپنا کام دکھا رہا ہے،تمام سیاسی جماعتیں مل کرکورنگی جیساجلسہ کرکے دکھا دیں،جلسہ سیاسی قوت دکھانےکیلئےنہیں،شہرکوحق دلوانےکیلئےہے۔
خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ کورنگی کاجلسہ اس شہرکےمینڈیٹ کو چھیننے کے خلاف ہے،کل کاکورنگی جلسہ پاکستان کواپنےمقصدپرپہنچانےکیلئےہوگا،ہم اپنا پیغام ایک عام پاکستانی تک لیکر جارہے ہیں۔