استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ان توقعات پر پی ٹی آئی پوری نہیں اتری لیکن استحکام پاکستان پارٹی عوام کے دکھوں کا مداوا کرے ۔
کامونکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کا بگل بج چکا ہے،آئی پی پی عوام کے دکھوں کے مداوا کیلئے میدان عمل میں موجود ہے،اورآئی پی پی عوام دوست جماعت ہے، عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی،ناانصافی کا دورختم کرنے،میرٹ کی بالادستی کیلئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ جس پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا وہ آج تک ادھورا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے جوکام کرنےتھےوہ چھوڑ کراداروں سے لڑناشروع کردیا،پی ٹی آئی نےاپنی سیاسی موت کودعوت دی اورخودکشی کرلی۔
ترجمان آئی پی پی نے کہا کہ 9مئی واقعات رونماہوئے،نوجوانوں کےذہنوں میں زہریلا پروپیگنڈا ڈالا گیا،ہمیں اس چیزکااحساس ہے،زمینی حقائق کانوجوانوں کونہیں پتہ، ساڑھے3 سال اقتدار ملاجوترجیحات تھیں پی ٹی آئی اس پرپوری نہیں اتری،عوام نے جو مینڈیٹ دیا ان توقعات پر پی ٹی آئی پوری نہیں اتری۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ریاست اور عوام کو سامنے لاکر کھڑا کردیا تھا،9مئی کے واقعات سے جگ ہنسائی کا سامان ہوا،پی ٹی آئی نےاپنےاوپرہی خودکش حملہ کرکےتہس نہس کرلیا،ریاست مدینہ کانام لیتےہوئےاسلامی شعائرکامذاق بنایا۔
انہوں نے کہا کہ خاورمانیکاکی زبانی اخلاقی اقدارکےجنازےکی کہانی سب نےسنی،پی ٹی آئی چیئرمین نےقومی مفادکومجروح کیا،ایک خاتون کی خواہشات کی بلی قومی مفادکوچڑھایاجاتارہا۔
انکا کہنا تھا کہ 9مئی کےبعدہمارےپاس2راستےتھے،ایک راستہ یہ تھایاتوسیاست سےلاتعلق ہوکرگھربیٹھ جاتے،دوسراراستہ تھاجوسفرختم ہوااسے نئے سرے سے شروع کرتے،جہانگیرترین اور علیم خان نے نامکمل سفر کو شروع کیا،اورترقی کےایجنڈےکومکمل کرنےکیلئےآگےبڑھنےکافیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کےمنشورکوعوام میں متعارف کروادیاہے،سوچ کوبدلنےسےہی پاکستان آگے بڑھے گا،جو نوجوان ڈیجیٹل پاکستان کی خواہش رکھتےہیں وہ آئی پی پی کاساتھ دیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ گلے سڑے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ترجیحات میں شامل ہے،آئی پی پی پسےہوئےطبقےکی آوازبنے گی۔