کراچی میں آتشزدگی کا شکار گل پلازہ کو سیل کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔
کے ایم سی عملے کی جانب سےگل پلازہ کے اطراف لوہےکی شٹرنگ کے لیےکھڈے کرنا شروع کردئیے،گل پلازہ کی عمارت کو پلاسٹک کی گرین جالی لگا کربند کیا جائے گا،ٹیکنیکل ٹیم عمارت کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔
آتشزدگی سےمتاثرہ گل پلازہ کا ملبہ ہیوی مشینری سے ہٹانے کا کام جاری ہے،حکام کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 25 کی شناخت مکمل کرلی گئی،ڈی این اے کی مدد 17 افراد کی شناخت کی گئی، مزید ڈی این اے کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے،کئی لاپتہ افراد کے ورثاء نے اب تک رابطہ نہیں کیا۔
ڈی سی ساؤتھ کےمطابق سانحہ گل پلازہ میں 73 افراد جاں بحق ہوئے،82 میں سے 9 افراد کے ورثا نے ڈی این اے سیمپل فراہم نہیں کیے، گل پلازہ پر قائم کے ایم سی کا ایمرجنسی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر خالی،عملہ غائب ہے۔






















