اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 191000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس نے 1866 پوائنٹس بڑھکر 191033 پوائنٹس کی ریکارڈسطح کوچھولیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح صبح 1800 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
کرنسی بروکرزکاکہنا ہےکہ آج مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود میں کمی کے توقعات پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے،سیمنٹ،فرٹیلائزر،انرجی،آئل اینڈ گیس،ٹیکنالوجی اورفارماسیوٹیکل کمپنیز کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی۔




















