وفاقی آئینی عدالت نے سوات سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سہیل سلطان کی نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پرمشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،سہیل سلطان کی طرف سے بیرسٹر گوہر پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ جب انتخابات ہو جائیں تو آرٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت رٹ دائر ہوسکتی ہے،اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ نواز شریف کیس میں بھی سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بھیجا گیا ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا تھا۔





















