حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مسئلہ کشمیر پر خصوصی بورڈ آف پیس کا قیام ناگزیر قرار دے دیا۔
چھبیس جنوری کے حوالےسےاپنےبیان میں کہا بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے,جہاں انصاف ہونا چاہیے وہاں زنجیریں ہوں تو یہ جمہوریت نہیں۔
مشعال ملک نےکہابھارت کشمیری عوام کا حق خود ارادیت مسلسل پامال کر رہا ہے،آج دنیا امن کی بات کررہی ہے،اگردنیا میں واقعی امن مقصودہےتو کشمیرکونظراندازنہیں کیاجاسکتا،عالمی امن کی ہر کوشش میں کشمیر کو مرکزی ایجنڈا بنایا جائے۔
مشعال ملک نےکہا کشمیرکامنصفانہ حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،بھارت میں اسیر یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔






















