امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا خود کو منظم طریقے سے تباہ کر رہا ہے، چین کے ساتھ معاہدہ کینیڈا کیلئے تباہ کن ہوگا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدہ کینیڈا کی تاریخ کے سب سے خراب معاہدوں میں سے ایک ہوگا، کینیڈا کی زیادہ تجارت امریکا کے ساتھ ہے، میں چاہتا ہوں کینیڈا زندہ اور خوشحال رہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کامیابی سے اور مکمل طور پر کینیڈا پر قبضہ کر رہا ہے، امید ہے چین کینیڈا کی آئس ہاکی کو چھوڑ دے گا۔





















