امریکی ریاست میئن میں برفانی طوفان کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام بنگور، مین سے 8 افراد کو لے جانے والا ایک نجی جیٹ گر کر تباہ ہو گیا۔ بزنس جیٹ کی کریش لینڈنگ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ امریکا کی22ریاستوں میں خطرناک برفانی طوفان نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔ کئی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث درجہ حرارت منفی 29 ڈگری تک گرگیا۔ مختلف واقعات میں 7 افراد جان سے گئے۔10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ۔ 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ اوکلوہاما شہر برف میں دھنس گیا۔
واشنگٹن اور گردونواح میں وفاقی دفاتر آج بند رہیں گے ۔ نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان کردیا۔ شہر کے تینوں پبلک لائبریری دوروز کیلئے بند رہیں گے۔
نیویارک میئر ظہران ممدانی کی شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی، کہا شہری گھروں میں رہیں اور ٹی وی پر پرانے شو دیکھیں، سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں، عملے کی تعداد 2ہزار سے بڑھا کر ڈھائی ہزار کر دی گئی۔





















