امریکی ٹیرف پابندیوں کے باعث بھارت کی منافقانہ پالیسیز اورنام نہادخود مختار خارجہ پالیسی بے نقاب ہوگئی،نام نہاد خودمختار خارجہ پالیسی کا دعویدار بھارت عالمی سفارتی تنہائی اوربڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کا شکار ہوگیا۔
عالمی سطح پرغیرجانبداری کا دعوی کرنےوالا بھارت امریکی معاشی پابندیوں کےسامنےمکمل سرنگوں ہو چکا ہے،امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کاکہناتھا کہ امریکی ٹیرف پابندی کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری کم کردی ہے۔
بھارتی ریفائنریوں کی روسی تیل کی درآمد میں کمی امریکی پالیسی کی کامیابی ہے،بھارت پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کرنےکےمثبت نتائج آ رہےہیں،بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کےمطابق گزشتہ سال اگست میں امریکا نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف پچاس فیصد تک بڑھا دیےتھےجس کی امریکی وزیر خزانہ نے تصدیق بھی کی تھی۔




















